مریم نواز کا موٹر سائیکل سواروں کیلئے بڑا ریلیف، متعدد فیسیں معاف

مریم نواز کا موٹر سائیکل سواروں کیلئے بڑا ریلیف، متعدد فیسیں معاف
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )مریم نواز نے پنجاب بھر کے موٹر سائیکل سواروں کے لیے اہم ریلیف اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے 150 سی سی تک کی موٹر سائیکلوں پر ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کے اخراجات سے ریلیف فراہم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو سہولت دینے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، جن میں موٹر سائیکل مالکان کے لیے خصوصی رعایتیں بھی شامل ہیں۔

حکومتی اعلان کے مطابق اپریل اور مئی 2026 کے دوران موٹر سائیکل سواروں کے لیے کئی اہم فیسیں معاف کر دی گئی ہیں۔ ان میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس، اضافی رجسٹریشن مارک فیس اور اسمارٹ کارڈ فیس شامل ہیں۔ یہ رعایت 6 اپریل سے 5 مئی 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔

حکومت نے رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کے لیے پیٹرول سبسڈی کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق شہری "مریم کو بتائیں” ایپ، ہیلپ لائن 1000 یا سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے سبسڈی اور دیگر سہولیات کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں