پاکستان کا چین سے 12 ارب ڈالر کا HQ-19 میزائل شیلڈ معاہدہ

پاکستان کا چین سے 12 ارب ڈالر کا HQ-19 میزائل شیلڈ معاہدہ
Metro53

Metro53 - اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے چین کے جدید ترین اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم HQ-19 کی ممکنہ خریداری کو جنوبی ایشیا کی جدید عسکری تاریخ کے اہم ترین دفاعی معاہدوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

 تقریباً 12 ارب ڈالر مالیت کے اس ممکنہ معاہدے کو خطے میں دفاعی اور ایٹمی توازن تبدیل کرنے والی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو بھارت کی میزائل حکمتِ عملی اور خطے میں طاقت کے توازن پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

ڈیفنس سکیورٹی ایشیا کے مطابق HQ-19 سسٹم بیلسٹک میزائلوں، ہائپرسونک گلائیڈ وہیکلز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ہتھیاروں کو فضا کی بلندی پر ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر یہ نظام پاکستان کے دفاعی نیٹ ورک کا حصہ بنتا ہے تو یہ بھارتی میزائل حملوں اور دور مار اسٹرائیک صلاحیت کے خلاف ایک نئی دفاعی تہہ فراہم کرے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں