پیٹرول 14 روپے 92 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرول 14 روپے 92 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا
Metro53

Metro53 - اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے58 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 92 پیسےفی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر  ہوگئی۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں ایک ہفتہ کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں