Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک)گجرات کے شہر منگووال میں گداگری کی آڑ میں بڑھتی ہوئی چوریوں اور ڈکیتیوں نے عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے، موٹر سائیکل چوری کے بڑھتے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متعلقہ ادارے کب حرکت میں آئیں گے اور ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی؟ شہریوں کاکہنا ہے پولیس سمیت متعلقہ ادارے فوری ایکشن لیں۔گداگری کی آڑ میں دوسرے علاقوں سے آئے ہوئےلیٹرےواردات کرکے روپوش ہوجاتے ہیں اورکچھ عرصہ گزارنے کے بعد دوبارہ وارداتیں کرتے ہیں۔
اس دوران موٹر سائیکل چوری سمیت متعدد چوری کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،علاقہ مکینوں نے عدم تحفظ محسوس کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے ان عناصر کےخلاف فوری سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔