Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) گجرات میں سی سی ڈی کا ایک اور اہلکار فائرنگ سے شہید،سی سی ڈی اہلکار فیاض شاہ کو جلالپور جٹاں شہر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں سی سی ڈی اہلکارشہید ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق، شہید اہلکار فیاض شاہ کے سوگواروں میں ایک ماہ کی بچی سمیت تین بچے اور بیوہ شامل ہیں۔ پنجاب سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ علاقہ کی ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ملزمان جلد گرفتار کرنے کی ہدایت۔گزشتہ ماہ بھی کڑیانوالہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس ملازم شہید ہو گیا تھا۔