گجرات :دندی بازار میں شہری پر تشدد، پولیس کی فوری کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار

گجرات :دندی بازار میں شہری پر تشدد، پولیس کی فوری کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار
Metro53

Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک) تحصیل سرائے عالمگیر میں تھانہ بولانی کے علاقے دندی بازار میں ایک شہری پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص ایک اوورسیز پاکستانی ہے جسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں علی حسن، نبیل اور محسن منور شامل ہیں، جن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فریقین کے درمیان پہلے سے مقدمہ بازی چل رہی تھی، جس کی بنیاد پر یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں