گجرات: بین الا ضلاعی فراڈیا ٹریس،70 لاکھ مالیت کی نقدی اور سونابرآمد

گجرات: بین الا ضلاعی فراڈیا ٹریس،70 لاکھ مالیت کی نقدی اور سونابرآمد
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک) گجرات پولیس نےبین الاضلاعی فراڈیا ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،70 لاکھ مالیت کی نقدی اور سونابرآمد،سٹی سرکل گجرات میں ایک نوسر باز فراڈیا متحرک تھا جو سادہ لو ح شہریوں کومدد کا جھانسہ دے کر اپنا شکار بنایا تھا۔

 ملزم سادہ لوح شہریوں کو ایرانی کرنسی کی ویلیو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا اور شہریوں کو لالچ دے کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی طلائی زیورات ہتھیا کررفو چکر ہو جاتا تھا،جس پر گجرات پولیس نے نوسرباز کو پکٹرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی اور بلآخر ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اور سیف سٹی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضہ سے دوران انٹیروگیشن 37 لاکھ روپے نقدی اور 33 لاکھ روپے کے طلائی زیورات برآمد کیے۔نوسر باز کے خلاف تھانہ سول لائن میں 2 مقدمات، تھانہ اے ڈویژن میں 2 مقدمات، تھانہ بی ڈویژن میں ایک مقدمہ جبکہ ملزم نے تھانہ صدر گجرات کے علاقے میں بھی نوسر بازی کی واردات کی تھی۔ ملزم کے خلاف ضلع راولپنڈی اور منڈی بہاولدین میں اسی نوعیت کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزم قیصر محمود ولد الطاف سکنہ ٹینچ باٹا راولپنڈی سے ٹوٹل 70 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔  برآمد نقدی اور طلائی زیورات ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں ایک خصوصی تقریب کے دوران اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ جنہوں نے گجرات پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بھر پور شکریہ ادا کیا

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں