نیلامی بنی گالا کی نہیں ،کسی اور کی جائیداد کی ہورہی ہے؟ حقیقت سامنے آ گئی

نیلامی بنی گالا کی نہیں ،کسی اور کی جائیداد کی ہورہی ہے؟ حقیقت سامنے آ گئی
Metro53

Metro53 - اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب ریفرنس نمبر 19/2023 کے تحت جاری کردہ ایک نیلامی اشتہار کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جائیداد نیلام کی جا رہی ہے۔

اشتہار کے مطابق،اورتحقیقات کے بعد یہ انکشاف سامنے آیاہے  کہ یہ جائیداد دراصل فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی کی ہے، جنہیں اسی نیب ریفرنس میں عمران خان کے ساتھ نامزد کیا گیا تھا۔ عدالت نے اشتہاری قرار دیا اور ان کی جائیداد ضبط کر کے نیلامی کا حکم دیا۔جبکہ عمران خان اس مقدمے میں شریک ملزم ہیں لیکن ان کی جائیداد سے متعلق کوئی نیلامی کا حکم جاری نہیں کیا گیا۔

قانونی ماہرین کے مطابق، عدالت جب کسی کیس کا اشتہار جاری کرتی ہے تو اس میں مقدمے کا عنوان استعمال کیا جاتا ہے، جو اس کیس میں تھا
سرکار بنام عمران احمد خان نیازی وغیرہ۔۔لہٰذا اشتہار میں بھی یہی نام لکھا گیا، حالانکہ جائیداد صرف فرح گوگی کی ہے۔نیب کی نیلامی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی جائیداد کی ہے۔عمران خان کی جائیداد نیلام نہیں ہو رہی۔اشتہار میں ان کا نام صرف مقدمے کے عنوان کی وجہ سے شامل کیا گیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں