مودی ٹرمپ کادباؤ برداشت نہ کرسکے۔روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پرآمادہ

مودی ٹرمپ کادباؤ برداشت نہ کرسکے۔روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پرآمادہ
Metro53

Metro53 - اسلام آباد( ویب ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کادباؤبرداشت نہ کرسکے اور گھٹنے ٹیک دیئے۔بھارت روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر آمادہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کے   مطابق بھارت کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کا اثر سامنے آنے لگا۔دنیا کی چوتھی بڑی معیشت کادعویٰ کرنے والی مودی سرکار امریکا کے سامنے بھیگی بلی  گئی اور بھارت روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر تیار ہوگیا۔ امریکا کو روس سے تیل کی خریداری میں کمی کا اشارہ بھی دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے امریکا سے ہتھیار خریدنے کا منصوبہ فی الحال روک دیا ہے، کیونکہ بھارت امریکی اسلحے کی خریداری پر دوبارہ بات سے پہلے ٹیرف پر وضاحت کا منتظر ہے۔علاوہ ازیں بھارتی وزیر دفاع نے امریکا کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کر دیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں