عمران خان جیل میں گالیاں نکالتے ہیں، ہرا لیکشن متنازع رہا۔حنیف عباسی

عمران خان جیل میں گالیاں نکالتے ہیں، ہرا لیکشن متنازع رہا۔حنیف عباسی
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی اچھی جیل نہیں کاٹ رہے۔قید کے سوا کوئی آپشن نہیں ،اڑ کرجیل سے باہر تو نہیں آسکتے۔جیل اسٹاف کوننگی گالیاں نکالنا عمران خان کاوطیرہ بن چکا ہے۔ گندی زبان کا سرعام استعمال کرتے ہیں، سینئر اورجونیئراسٹاف کا کوئی لحاظ نہیں رکھا جاتا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی  کا اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کے  پروگرام"  جواب دو"  میں بڑانکشاف۔ کہا،  پاکستان میں ہر الیکشن ہی  متنازعہ رہا ہے۔دوہزار تیرہ کے الیکشن   میں بانی پی ٹی آئی  عمران خان مجھ سے دھاندلی سے الیکشن جیتےتھے۔ الیکشن سے ایک دن قبل  پچیس ہزار بیلٹ پر ٹھپے لگاکر    پی ٹی آئی کودیے دئیے تھے۔

حنیف عباسی نے مزید کہا ،عمران خان  انوکھا قیدی  ہے جس کو جیل میں دنیا کی  ہرسہولت اور آرائش میسر ہے۔ عمران خان کی سیاست نے ملک میں انتشار، تقسیم اور اداروں کے خلاف نفرت کو فروغ دیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں