پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلےون ڈے میں 5وکٹوں سے ہرادیا

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے جیت لیا۔

ویسٹ انڈیز کے 281  رنز کے ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب 5، عبداللّٰہ شفیق 29، بابر اعظم 47، سلمان آغا 23 اور محمد رضوان 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے حسن نواز نے ناقابل شکست 63 رنز اسکور کیے، حسین طلعت 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

گرین شرٹس نے 281 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کیا۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کےلیے 281 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لوئیس (Evin Lewis)، شائی ہوپ اور روسٹن چیس (Roston Chase ) کی ففٹیز کی بدولت ہوم ٹیم 280 رنز بنا کرآؤٹ ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار، نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب، سلمان علی آغا اور سفیان مقیم کو ایک ایک وکٹ ملی۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستانی بیٹر حسن نواز ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں