طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری۔حکومت کاگرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کافیصلہ

طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری۔حکومت کاگرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کافیصلہ
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اب تمام تعلیمی ادارے یکم ستمبر 2025 بروز پیر سے دوبارہ کھلیں گے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کاکہنا ہے  کہ پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے یکم دسمبر کوکھلیں گے۔یہ فیصلہ پنجاب میں جاری شدید گرمی، ہیٹ ویو اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ بچوں کی صحت کو محفوظ رکھا جا سکے۔

محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم ستمبر سے قبل کسی قسم کی تدریسی سرگرمی کا آغاز نہ کریں۔ تاہم کچھ نجی اسکول آن لائن کلاسز کا آغاز کر سکتے ہیں۔

والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو گرمی سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور تازہ ترین معلومات کے لیے اسکول انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں