گجرات پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، 3 ملزمان گرفتار

گجرات پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، 3 ملزمان گرفتار
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ آپریشن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری مہم کا حصہ ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کی حدود میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ چوہدری احسان ظفر سندھو کی نگرانی میں ایس ایچ او انسپکٹر ناصر محمود نے کارروائی کرتے ہ

اسی طرح تھانہ کنجاہ کے ایس ایچ او منیر حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم عدنان اشرف کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 10 لیٹر شراب اور ایک پسٹل 30 بور برآمد کیا گیا۔

مزید کارروائی میں تھانہ دولت نگر کے ایس ایچ او انسپکٹر سبطین نوید نے ملزم معظم علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی۔

پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ضلع بھر میں ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں