گجرات کے علاقے عادووال سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

گجرات کے علاقے عادووال سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )گجرات کے نواحی علاقے عادووال سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

پولیس تھانہ رحمانیہ کے مطابق لاش ناقابلِ شناخت ہے اور متوفی کے پاس سے کسی قسم کی شناختی دستاویزات بھی نہیں مل سکیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی عمر تقریباً 22 سے 25 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے اور وہ سفید رنگ کی شلوار قمیص میں ملبوس تھا۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس نوجوان کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں