گجرات:ملازمہ کے روپ میں گھرو ں کاصفایا کرنیوالی باجی نور خاوند سمیت گرفتار

گجرات:ملازمہ کے روپ میں گھرو ں کاصفایا کرنیوالی باجی نور خاوند سمیت گرفتار
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) ملازمہ کے روپ میں گھروں کا صفایا کرنیوالی گھریلو ملازمہ باجی نور کوخاوند سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کو مورخہ 10 اپریل 2026ء کو محلہ احمد آباد نزد گنجہ موڑ کے رہائشی مسمی افتخار احمد کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ اہل خانہ کی غیر موجودگی میں اس کے گھر سے الماری میں رکھے 10 تولہ طلائی زیورات چوری ہو گئے ہیں۔

درخواست موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 2 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

نامزد ملزمہ عائشہ نور زوجہ غلام عباس اور اس کے خاوند غلام عباس ولد محمد بشیر ساکن چک سکندر حال مقیم محلہ رحمت پورہ کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا

دورانِ تفتیش ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ افتخار احمد کے گھر میں بطور گھریلو ملازمہ کام کرتی تھی اور اسی دوران اس نے الماری میں موجود سونا دیکھ کر اپنے خاوند کے ساتھ مل کر چوری کا منصوبہ بنایا۔ موقع ملتے ہی دونوں نے 10 تولہ طلائی زیورات چوری کر لیے۔

چوری شدہ زیورات میں 4 عدد کڑے، ایک جوڑی ٹاپس اور ایک مردانہ انگوٹھی شامل تھی۔

پولیس نے ملزمان سے چوری کیے گئے 50 لاکھ مالیت کے 10تولہ طلائی زیورات برآمد کرکے مالکان کے حوالے کر دیے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں