گجرات : قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 700 کنال سرکاری زمین واگزار

گجرات : قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 700 کنال سرکاری زمین واگزار
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک )ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی قبضوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 700 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

یہ آپریشن ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر عبدالقدیر زرکون کی نگرانی میں کیا گیا، جس میں ریونیو، پیرا (PERA) اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے حصہ لیا۔

کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا گیا اور زمین کو قبضہ مافیا سے خالی کروا کر متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق واگزار کروائی گئی اراضی محکمہ انہار کے سپرد کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سرکاری زمینوں کے تحفظ اور ریاستی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

حکام نے مزید واضح کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور آئندہ بھی ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ سرکاری وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں