Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک): چوہدری اعجاز رنیاں کا کہنا ہے کہ لالہ موسیٰ میں سیوریج منصوبے کو متنازع بنانے والے وہ افراد ہیں جو گزشتہ آٹھ سال سے بے روزگار ہیں اور معاملے کو غیر ضروری طور پر بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کا اور سید مدد علی شاہ کا چوہدری نصیر عباس کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں۔
چوہدری اعجاز رنیاں کے مطابق تمام رہنما متحد ہیں اور مل کر حلقے کے عوام کی خدمت اور ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔