Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو صبح اطلاع موصول ہوئی کہ محلہ نظام پورہ، لالہ موسیٰ میں ایک نوجوان کو گولی مار دی گئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر امدادی ٹیم کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق متاثرہ نوجوان کی شناخت عبداللہ ولد ذوالفقار، عمر 25 سال کے نام سے ہوئی، جسے نامعلوم شخص نے سینے پر گولیاں ماریں۔
ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ کرائم سین یونٹ کی ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ریسکیو ٹیم نے پولیس اور لواحقین کی موجودگی میں لاش کو تحصیل لیول ہسپتال لالہ موسیٰ منتقل کر دیا۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔