Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو نے ڈویلپمنٹ کے ذریعے لالہ موسیٰ کی ترقی کی رفتار کو نئی سمت دی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الرحمن بھٹی کا کہنا ہے کہ 21 ارب روپے سے لالہ موسیٰ بائی پاس، 6 ارب روپے کا سیوریج پراجیکٹ، ٹراما سنٹر کی اپ گریڈیشن اور جدید کارڈ یک ٹاور کے منصوبے شہر کی ترقی کی نئی بنیاد رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے بلکہ علاقے کے لوگوں کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری لائیں گے۔