گجرات : لالہ موسیٰ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح پر ق لیگ اور ن لیگ میں اتفاق ؟

گجرات : لالہ موسیٰ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح پر ق لیگ اور ن لیگ میں اتفاق ؟
Metro53

Metro53 - گجرات)ویب ڈیسک )لالہ موسیٰ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب اس وقت سیاسی رنگ اختیار کر گئی جب رکن قومی اسمبلی نصیر عباس سدھو اور رکن صوبائی اسمبلی سید مدد علی شاہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

تقریب کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان لفظی گولہ باری نے شرکاء کو حیران کر دیا اور ماحول کشیدہ ہو گیا۔ اسی دوران چوہدری شافع حسین نے مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شافع حسین نے پریس کانفرنس  میں موجودگی کے دوران مفاہمتی انداز اپناتے ہوئے “جنے ڈکنا ڈک لے” کی پیشکش  کوپس پشت ڈالر کر اختلافات ختم کرکے صلح کی کوشش کی۔ صلح کی  پیشکش ایم پی اے مدد علی شاہ کی موجودگی میں کی گئی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس مداخلت سے فریقین کے درمیان صلح کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، تاہم تاحال کسی باضابطہ معاہدے کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

یہ واقعہ مقامی سطح پر جاری سیاسی رقابتوں کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں