Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک)لالہ موسیٰ میں ایم پی اے حلقہ پی پی 33 سید مدد علی شاہ نے ایم پی اے 34 چودھری اعجاز احمد رنیاں کے ہمراہ دھامہ تاشاہ سرمست براستہ سید ابراہم کارپٹ روڈ کاافتتاح کردیا۔
کارپٹ روڈ منصوبے پر تقریباً15کروڑ لاگت آئے گی۔افتتاحی منصوبے کی تقریب میں اہلیان علاقے کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورمنصوبہ علاقے کےلیے اہم قرار دے دیا۔
تقریب میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری مزمل حسین ، چوہدری ظفر اللہ ، چوہدری مشتاق شاہ سرمست ، چوہدری سجاول حسین، چوہدری عابد ، چوہدری وجاہت ،چوہدری زاہد ،چوہدری عمر اور اہلیان سیدہ براہم تھے۔