Metro53 - سرگودھا( ویب ڈیسک)بیسک ایجوکیشن اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی گجرات کی جانب سےسب آفس تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا کے سرپرست اعلیٰ اعجاز حسین بلوچ اور صدر کامران بلوچ کے زیر نگرانی اور بلوچ یونین اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بھیرہ کے خصوصی تعاون سےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 200 کے قریب مریضوں کا چیک اپ کیا گیا، 70 سے زائد مریضوں کے ایکسرے کئے گئے ۔
ماہر ڈاکٹرٹیم کی نگرانی میں چیک اپ کے بعد ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اہل علاقہ نے بیسک ایجوکیشن اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی گجرات کے اس اقدام کوسراہا اورمستقبل میں بھی ایسے پروگرام جاری رکھنے کی استدعا کی۔