گجرات:وی سی ڈاکٹر ظہورالحق کی زیرصدارت جامعہ گجرات کے ایڈوانس سٹیڈیزوریسرچ بورڈ کا26واں اجلاس

گجرات:وی سی ڈاکٹر ظہورالحق کی زیرصدارت جامعہ گجرات کے ایڈوانس سٹیڈیزوریسرچ بورڈ کا26واں اجلاس
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )جامعہ گجرات کے ایڈوانس سٹڈیز و ریسرچ بورڈ(AS&RB)کے 26ویں اجلاس کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے اجلاس کی آن لائن صدارت کرتے ہوئے اس امر کا عندیہ دیا کہ اعلیٰ سطح پر جاری تحقیقی تعلیم و تربیت کے نظام کو شفافیت کا آئینہ دار بناتے ہوئے تحقیقی مقالہ جات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا اور کروانا ریسرچ سکالر اور ریسرچ سپروائزر دونوں کی بنیادی و اوّلیں ذمہ داری ہے۔ڈین فیکلٹی برائے سوشل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود مرزا نے پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کی آن کیمپس نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس کی سربراہی کی جبکہ ڈپٹی رجسٹرار AS&RB ثروت خورشید نے معاونت کا فریضہ سرانجام دیا۔

یاد رہے کہ ایڈوانس سٹڈیز و ریسرچ بورڈ کا بنیادی مقصد یونیورسٹی میں جاری اعلیٰ تعلیمی پروگراموں پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس و ایل ایل ایم کی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے ان پروگراموں کے تحت مختلف تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور ان کو مزید بہتر بناتے ہوئے ریسرچ ورک کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنا ہے۔بورڈ کے دائرہ اختیار میں مختلف اعلیٰ سطح کے تعلیمی پروگراموں کا مفصل جائزہ لیتے ہوئے تحقیقی مقالوں کی منظوری و نظر ثانی کے سلسلہ میں تجاویز و سفارشات پیش کرتے ہوئے علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے طلبہ کی راہنمائی بھی ہے۔ اجلاس کے آغاز میں 25ویں ا جلاس میں پیش کی گئی سفارشات و ایجنڈا کی منظوری دی گئی۔حالیہ اجلاس کے ایجنڈا کے تناظرمیں اراکین نے تفصیلی بحث میں حصہ لیتے ہوئے جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات میں جاری ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کا تجزیہ و جائزہ لیا اور مزید بہتری کی راہ پرعمل درآمدکے لیے مفید تجاویز پیش کیں۔ مختلف شعبہ جات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پر زیر تحصیل ریسرچ سکالروں نے اپنے سپروائزروں اور شعبہ جاتی صدور و چیئر پرسنوں کی ہمراہی میں اپنے ریسرچ موضوعات کی غرض و غایت اور افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اعتراضات کا تسلی بخش جواز مہیا کیا۔

یاد رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے قوانین کے مطابق ایم فل پروگرام کی تکمیل کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 4سال جبکہ پی ایچ ڈی پروگرام کی تکمیل کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 8سال ہے۔اجلاس میں فیکلٹی ڈین پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال، پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف،، پروفیسر ڈاکٹر عادل رشید،ڈائریکٹرFADFAپروفیسر محمد آصف شریف، الحاقی کالجوں سے ASRB کے اراکین، ڈائریکٹر ORIC،ڈائریکٹر QEC اورمختلف شعبہ جات کے منتخب سینیئرپروفیسروں و دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں