گجرات: یونیورسٹی وین سے تصادم کے بعد ڈرائیور پر تشدد، تین ملزمان گرفتار

گجرات: یونیورسٹی وین سے تصادم کے بعد ڈرائیور پر تشدد، تین ملزمان گرفتار
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )طالبات کو لے جانے والی ایک یونیورسٹی گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے بعد ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق University of Gujrat کی وین، جسے ڈرائیور نوید احمد چلا رہے تھے، طالبات کو گجرات سے وزیرآباد منتقل کر رہی تھی۔ جب گاڑی چناب لا کالج کے قریب پہنچی تو ایک کار (BFD-933) نے راستہ دینے کے بجائے زبردستی گزرنے کی کوشش کی، جس کے باعث دونوں گاڑیوں میں تصادم ہو گیا۔

حادثے کے بعد کار میں سوار افراد گاڑی سے اتر آئے اور مبینہ طور پر ڈرائیور کو گاڑی سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر گجرات پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے گاڑی قبضے میں لے لی۔پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں