Metro53 - گجرات (مرزا عامر بیگ سے)الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن گجرات کا ہنگامی اجلاس صدر سید ذوالفقار حیدر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری شاکر بیگ مرزا نے ادا کیے۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا۔
اجلاس میں گجرات پریس کلب کے سینئر صحافیوں پر درج بوگس مقدمات، صحافیوں پر تشدد، اور حبسِ بے جا جیسے سنگین الزامات پر انتظامیہ سے ہونیوالی گفت و شنید سے اراکین کو آگاہ کیا گیا۔سید ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ صحافیوں پر حملہ، حبس بے جا اور زدوکوب کے خلاف سیشن کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے، اور قانونی کارروائی کے لیے مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک جھوٹے مقدمات واپس نہیں لیے جاتے۔الیکٹرانک میڈیا کسی سرکاری یا انتظامی تقریب کی کوریج نہیں کرے گا۔موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔انتظامیہ کو متنازع کرداروں کے تبادلے اور کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔مزید برآں ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کو خوش آمدید کہا گیا اور توقع ظاہر کی گئی کہ وہ صحافیوں پر دائر مقدمات کی غیرجانبدارانہ انکوائری کروائیں گے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور کمشنر گوجرانوالہ نوید شیرازی سے بھی فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں گجرات کے تمام معروف صحافی و نمائندگان شریک ہوئے جن میں شامل تھے: عبدالستار مرزا، نوید شاہ، راجہ ریاض، رانا شہزاد، سعید چوہدری، عرفان کھوکھر، شاکر بیگ، مرزا یونس، اور دیگر۔