Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی چودھری عابد رضا کوٹلہ نے 2024 کے عام انتخابات پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ن لیگ الیکشن ہار چکی ہے، اقتدار پی ٹی آئی کا حق تھا۔
چودھری عابد رضا کوٹلہ نے مقامی میڈیا کے نمائندے کو انٹر ویودیتے کہا وفاق اور صوبوں میں سات سات ہزار ووٹ لینے والوں کو جتوا کر وزیر بنوانا ظلم اور جبر ہے۔ وہ سیاست کو خدمت، مشن اور عوامی ترجیح سمجھ کر چلا رہے ہیں، اور اس وقت پورے گجرات کی سیاسی بقا کے لیے لڑائی لڑ رہے ہیں۔
ووٹ صرف سوچ سمجھ کر دیا جائے، نمائندے کے کردار اور مرکزی قیادت کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے۔گرمیوں میں 200 یونٹ میں صرف تین پنکھے چلانے سے یونٹ ختم ہو جاتے ہیں۔جب بھارت نے حملہ کیا تو ہمارے اداروں نے جواب دیا، یوٹیوبرز نے نہیں۔
چودھری عابد رضا کوٹلہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان کی تاریخ کے تمام بڑے میگا پراجیکٹس مکمل ہوئے، لیکن 2018 سے 2024 تک پارٹی کے بیانیے کو نقصان پہنچا، جس کا نتیجہ پارٹی کو الیکشن میں بھگتنا پڑا۔انھوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کو سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بہتر قرار دیا اور قیام امن کے لیے سی سی ڈی کی کارکردگی کوسراہا۔