Metro53 - گجرات (اعجاز شاکر) گجرات کے نواحی گاؤں کلا چور میں بارش کے باعث ایک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد میاں، بیوی اور چھ سالہ بچہ ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔
واقعہ محلہ بیری والہ میں پیش آیا جہاں 45 سالہ محنت کش خلیل احمد کے کچے مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی۔ اس وقت خلیل احمد، اس کی اہلیہ شہناز کوثر اور 6 سالہ بیٹا راشد علی کمرے میں موجود تھے۔
ملبہ گرنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور پولیس کو اطلاع دی گئی، تاہم ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے زخمیوں کو نکال کر فوری امداد فراہم کی۔
بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول اسپتال جلالپور جٹاں منتقل کر دیا۔