گجرات:سابق MNA چوہدری عابد رضا خود نوجوان سے ملنے سرا ئےعالمگیر پہنچ گئے

گجرات:سابق MNA چوہدری عابد رضا خود نوجوان سے ملنے سرا ئےعالمگیر پہنچ گئے
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں ایک نوجوان نے نہایت سادہ اور معصوم انداز میں سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ نوجوان کے خلوص بھرے پیغام نے دیکھتے ہی دیکھتے عوام کے دل جیت لیے اور ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرنے لگی۔

ویڈیو جب چوہدری عابد رضا تک پہنچی تو انہوں نے روایتی سیاستدانوں سے ہٹ کر ایک منفرد قدم اٹھایا۔ انہوں نے نہ صرف نوجوان کی خواہش کو اہمیت دی بلکہ خود اس سے ملنے کے لیے سرا عالمگیر پہنچ گئے۔

سرا عالمگیر میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران نوجوان کی خوشی دیدنی تھی، جبکہ مقامی افراد نے بھی اس عمل کو خوب سراہا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے رہنما ہی حقیقی معنوں میں عوامی نمائندے ہوتے ہیں جو عوام کے درمیان رہ کر ان کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی اس اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات عوام اور قیادت کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ ملاقات نہ صرف ایک نوجوان کی خواہش کی تکمیل تھی بلکہ اس نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ چوہدری عابد رضا عوام کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں