Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ نے نظمِ ضلع کے ہمراہ پی پی 28 انٹرنیشنل قرآن اکیڈمی،بھنڈگراں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری رانا محمد عمر صدیق، نائب امیر ضلع حافظ اسعد اقبال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسامہ مختار بھی ہمراہ موجود تھے۔
دورہ کے دوران تنظیمی امور، کارکردگی، ارکان کی تعداد میں اضافہ، عوامی مسائل، عوامی کمیٹیوں اور بلدیاتی انتخابات جیسے اہم نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ امیر ضلع نے ذمہ داران سے براہِ راست رپورٹس بھی لیں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر رہنمائی فراہم کی، جبکہ ارکان نے سوالات اور تجاویز کے ذریعے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پی پی 28 مرزا شبیر احمد اور مقامی ارکان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔تمام ارکان کو ہدایت کی گئی کہ اپنی سو فیصد شرکت یقینی بنائیں اور پروگرام کے پورے دورانیے میں موجود رہیں تاکہ تنظیمی اہداف کو مؤثر انداز میں حاصل کیا جا سکے۔