Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک )حلقہ این اے 62 سے سابق ممبر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے ڈویثرنل صدر چوہدری عابد رضا نے 25 سال کے ووٹر کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 25 سال سے کم عمر والا الیکشن لڑنے کا اہل نہیں ہے
سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری عابد رضا کوٹلہ نے مزید کہا کہ اسی لیے ووٹ کاسٹ کرنے والے ووٹر کی عمر بھی مقرر ہونی چاہیے کیونکہ ملک کی نئی قیادت کے انتخاب کا اہم حصہ ہے،ووٹر کی عمر وہ ہونے چاہیے جنہیں اس چیز کی سمجھ بوجھ ہوکہ کون سی قیادت ملک کے بہترین مفاد میں ہے،18 سال کی عمر والوں کی اپنی مرضی سے شادی نہیں ہوتی اور یہ مچوئر نہیں،اگر الیکشن لڑنے کی عمر 25 سال ہے تو 18 سال والا ملک کے وزیر اعظم کے انتجاب کیسے کرسکتاہے؟،تمام جماعتوں کو ملکر اسکا حل نکالنا چاہیے تاکہ ایک مضبوط سوچ کی حامل قیادت منتخب ہوکر ملک کی تعمیرو ترقی کیلئے کام کرسکے۔
۔