Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک): گجرات کے نواحی گاؤں ٹپیالہ میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں خاتون کو مبینہ طور پر شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ملزمان منور اور قربان نے خاتون پر حملہ کیا اور اسے برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔