Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) — گجرات کے شہریوں نے پاکستان کی افواج کے حق میں سڑکوں پر ریلی نکالی۔ شہریوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا۔
ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، ہاتھوں میں جھنڈے اور پوسٹرز اٹھائے اور فوج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔
شرکاء نے کہا کہ “پاکستان انشاء اللہ آنے والے وقت میں خطے کا چوہدری بنے گا، پوری قوم ایک صف میں متحد ہے، مستقبل روشن ہے اور دشمن پریشان ہیں۔”