Metro53 - شادیوال (ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب پولیس کے منشیات مکاؤ ویژن اور ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انجارج پولیس چوکی شادیوال چوھدری نواز ناصر تاڑر نے ایس ایچ او تھانہ کنجاہ چوھدری حسن زبیر کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ۔
گزشتہ روز SI چوھدری نواز ناصر تاڑر نے مخبر کی اطلاع پر بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش جواد تبریز ولد تبریز حسین شاہ سکنہ گلیانہ روڈ کھاریاں کو علاقہ حدود پولیس چوکی شادیوال میں سر عام ہیروئن فروخت کرتے ہوئے موقع پر دھر لیا ۔
انچارج چوکی شادیوال نے متذکرہ بالا منشیات فروش سے موقع پر 1 کلو 100 گرام ہیرؤئن برآمد کر کے گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9C کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ مقامی، سماجی و سیاسی اور عوامی حلقوں نے SI چوھدری نواز ناصر تاڑر کی کارکردگی کو سراہاہے ۔