منڈی بہاؤالدین:چودھری محسن رضا گوندل کا ایمیگریشن آفیسر کی نوکری سے مستعفیٰ ہونے کافیصلہ

منڈی بہاؤالدین:چودھری محسن رضا گوندل کا  ایمیگریشن آفیسر  کی نوکری سے مستعفیٰ ہونے کافیصلہ
Metro53

Metro53 - منڈی بہاؤالدین ( ویب ڈیسک )چودھری محسن رضا گوندل آف جھولانہ نے اپنے مستقبل کافیصلہ کرتے ہوئے ایمیگریشن آفیسر گو رنمنٹ آف پاکستان کی نوکری سے استعفیٰ دینے کافیصلہ کیا ہے ۔

 اس حوالے سے چودھری محسن ر  ضاگوندل  کاکہناتھا  کہ آپ سب سے زندگی کا ایک اہم فیصلہ شیئر کرنےجارہاہوں میں نے بطور ایمیگریشن آفیسر گورنمنٹ آف پاکستان اسلام آباد پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں اپنے فرائض سر انجام دے۔اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے سے انتہائی ایمانداری اور قانون کی پاسداری کرتے ھوئے فرائض سر انجام دے ۔لیکن بطور انسان غلطیاں اور کوتاہیاں بھی سرزد ہوئی ہو گئی ۔

میں نےاپنے خاندان رشتے داروں دوستوں اور اپنے  منڈی بہاؤالدین کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کی۔بطور انسان اگر آپ کے ساتھ کوئی کوتاہی ہوئی ہوتو اس کےلیے معافی کاطلب گار ہوں  ۔میں ایک  کھلی کتاب ہوں سب سے معافی کا طالب گارہوں میں زندگی کا نئے باب شروع کرنے جا  رہا ہوں  جہاں میں نے اپنی زندگی روکی تھی وہی سے شروع کر رہاہوں میں بطور ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ  وکالت کا آغاز کر رہاہوں ۔

باقی سیاست میرا فیورٹ سبجیکٹ  ہے جلد اس کا بھی آغاز کروں گا میں آپ سب سے دعاؤں اور محبتوں کا طالب گارہوں۔میرے فیصلےبہت سارے بھائیوں اور دوستوں کو اختلاف ہوگا ان کی رائے کا مکمل احترام کرتاہوں لیکن میں اپنی ناقص عقل سے اور حالات و واقعات کے مطابق بہتر فیصلہ کرنے کی کوشش کی ہے دوبارہ آپ سب سے دعاؤں اور محبتوں کا طالب گار ہوں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں