الخدمت فاؤنڈیشن گجرات اورصراط مستقیم سرگودھا کی جانب سےسیلاب متاثرین میں ایک ماہ کاراشن تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن گجرات اورصراط مستقیم سرگودھا کی جانب سےسیلاب متاثرین میں ایک ماہ کاراشن تقسیم
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات اور صراط مستقیم (سرگودھا)کے اشتراک سے حلقہ پی پی 32 کنجاہ گجرات کے علاقے ہیڈ خانکی کے گردونواح میں موجود متاثرین سیلاب میں گورئیہ کے مقام پر سو سے زائد خاندانوں کو ایک ایک ماہ کا راشن پیکج تقسیم کیا گیا ۔

پروگرام کی صدارت انجینئر حافظ محمد اقبال امیر حماعت اسلامی حلقہ PP-32 نے کی جبکہ مہمان خصوصی راجہ ساجد شریف صدر الخدمت فاؤندیشن گجرات اور محترمہ مصباح بتول صراط مستقم فاؤنڈیشن تھے ۔تقریب میں حاجی اسلم جاوید آف قاسم آبا د ، محمد بشیرالدین بٹ امیر جماعت اسلامی کنجاہ ، چوہدری طلحہ عارف سویہ دہارووال ، مینجر الخدمت گجرات محمد آصف  بھی موجود تھے ۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں