Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب، میاں عمران مسعود نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے بجلی اور بنیادی سہولیات تو اہم ہیں، لیکن ملک کی اصل روشنی اسکولوں کی تعلیم ہے۔ انہوں نے کہا، "خدارا اسے بند نہ کریں۔
میاں عمران مسعود نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق، شہباز شریف کے دور میں پبلک سیکٹر اسکول مکمل طور پر نظر انداز کیے گئے اور توجہ صرف دانش پبلک اسکولز کے قیام پر دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں مریم نواز کے اقدامات کے نتیجے میں پبلک سیکٹر اسکولز کی حالت پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو گئی ہے اور پنجاب کے سرکاری اسکولوں کا حال تشویشناک ہے۔
سابق وزیر تعلیم نے حکومت سے اپیل کی کہ پبلک اسکولز کی فوری اصلاحات اور بہتری کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ ان کی نظر اندازگی ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے۔