گجرات : پولیس کی بڑی کارروائی،60 من مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام

گجرات : پولیس کی بڑی کارروائی،60 من مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) پولیس نے 60 من مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔ مردہ مرغیوں کی سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی قبضہ میں لے لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی سرکل لالہ موسیٰ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز حسین کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ ایک شہزور گاڑی میں مردہ مرغیاں سپلائی کی جا رہی ہیں، جو گجرات کے مختلف علاقوں میں فروخت کی جانی تھیں۔ جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گلاں والا چوک پر ناکہ بندی کی اور مطلوبہ گاڑی کو روک کر چیک کیا۔ گاڑی میں 60 من مردہ مرغیاں پائی گئیں۔ پولیس نے مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے ملزم آصف علی ولد عبدالرزاق کو گرفتار کر کے گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی۔ مزید یہ کہ عید الفطر کی آمد کے پیش نظر شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی اس خطرناک کوشش کو بروقت ناکام بنایا گیا۔ بعد ازاں محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کی زیر نگرانی مضر صحت مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں