گجرات: تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم، نوجوان جاں بحق، 3 زخمی

گجرات: تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم، نوجوان جاں بحق، 3 زخمی
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک) عالم گڑھ کھاریاں روڈ جلالپور جٹاں کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تیز رفتاری کے باعث ہونے والے تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع رات 8 بج کر 31 منٹ پر کنٹرول روم کو موصول ہوئی، جس کے فوراً بعد امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں 15 سالہ شہزاد ولد احسان، سکنہ فتح پور، شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ احسان گل، 16 سالہ دانش علی اور 18 سالہ سعد علی شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو ٹیم نے جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو  عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں