گجرات میں شجرکاری مہم کا آغاز، جی ٹی روڈ کو سرسبز بنانے کا عزم

گجرات میں شجرکاری مہم کا آغاز، جی ٹی روڈ کو سرسبز بنانے کا عزم
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک )چیف آفیسر ضلع کونسل سید فراز مہدی نے شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں، جس کے تحت جی ٹی روڈ پر بولے چوک سے دیونہ منڈی تک شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی او ضلع کونسل کی ہدایات پر ضلع کونسل کی ٹیم شہر کے مختلف علاقوں میں نہ صرف نئے پودے لگا رہی ہے بلکہ پہلے سے لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال بھی یقینی بنا رہی ہے۔ اس سلسلے میں بولے چوک پر عملے نے پودوں کو پانی دیا جبکہ دیونہ منڈی میں شجرکاری مہم کے تحت مزید پودے لگانے کا عمل جاری رکھا گیا۔

چیف آفیسر سید فراز مہدی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ پودوں کی مناسب دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ شہر میں سرسبز ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ صاف اور گرین ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں