Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )انجینئر محمد رضا چوہان کو چناب یونیورسٹی گجرات کا ریکٹر مقرر کر دیا گیا۔
اس تقرری سے قبل وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان میں ممبر، ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ و پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گریڈ بائیس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
جہاں انہوں نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام، ٹیچنگ ایکسیلنس فریم ورک اور تعلیمی معیار کی یقین دہانی اور ایکریڈیٹیشن میں اصلاحات جیسے قومی اقدامات کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
حال ہی میں ان کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی میں بدعنوانیوں اور خلاف ضابطہ بھرتیوں اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات بھی کی تھی جس پر ایکشن ہونا باقی ہے۔