Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ کارروائی،بڑی مقدار میں جعلی سگریٹس برآمد کرکے دکان سیل کردی ۔
تفصیلات کے مطابق،اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ جعلی سگریٹس کے خلاف مشترکہ کارروائی کی،کارروائی کے دوران ایک دکان سے بڑی مقدار میں جعلی سگریٹس برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے جبکہ دکان کو سیل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ جعلی اور غیر قانونی اشیاء کے کاروبار کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔