جنوبی افریقہ: یومِ استحصالِ کشمیر پر پاکستانی کمیونٹی کا احتجاج، بھارتی مظالم کی مذمت

جنوبی افریقہ: یومِ استحصالِ کشمیر پر پاکستانی کمیونٹی کا احتجاج، بھارتی مظالم کی مذمت
Metro53

Metro53 - گجرات (عامر بیگ سے) مودی سرکار کی جانب سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی خودمختار حیثیت ختم کیے جانے کے خلاف جنوبی افریقہ میں یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔

پریٹوریا میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جنوبی افریقہ کی سیاسی و سماجی تنظیموں، انسانی حقوق کے نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ہائی کمشنر آف پاکستان ملک محمد فاروق نے کی۔

تقریب سے پاسا (پاکستان ایسوسی ایشن ساؤتھ افریقہ) کے سرپرستِ اعلیٰ ملک کرامت حسین، مرکزی چیئرمین چوہدری اصغر گجر، وائس چیئرمین جوہانسبرگ یونٹ رانا سہیل اسحاق، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری وسیم زیدی، انٹرنیشنل افیئرز کے مرکزی ترجمان کلیم عباس گوندل، اور معروف صحافی سید ندیم بخاری نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی غیر آئینی، غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ ملک کرامت حسین نے کہا کہ:

"مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کے مسلم تشخص کو مٹانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے۔
مردم شماری کمیشن کے ذریعے انتخابی نقشے بدل کر مسلمانوں کی نمائندگی کم کی جا رہی ہے، جبکہ فوجی قبضے میں 56 ہزار ایکڑ زمین لی جا چکی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو سیکولر ظاہر کرتا ہے، لیکن اس کی پالیسیوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ درحقیقت ایک ہندو انتہا پسند ریاست ہے۔

مقررین نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کریں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں