Metro53 - برطانوی ہائی کمیشن نے شیوننگ اسکالرشپ 2025 کے لیے درخواستوں کا اعلان کر دیا ہے، جو باصلاحیت، محنتی اور مڈ کیریئر پاکستانی پروفیشنلز کو برطانیہ کی اعلیٰ جامعات میں مکمل مفت ماسٹرز تعلیم کا موقع فراہم کرتا ہے۔
یہ اسکالرشپ ٹیوشن فیس، رہائش، سفری اخراجات، ویزا، اور ماہانہ وظیفے پر مشتمل ہے، تاکہ منتخب امیدوار کو دورانِ تعلیم کسی مالی بوجھ کا سامنا نہ ہو۔
درخواست دینے کے اہل امیدواروں کے پاس کم از کم 2 سال کا پیشہ ورانہ تجربہ ہونا چاہیے، اور ان میں قیادت و مثبت سماجی تبدیلی کی صلاحیت ہونی چاہیے۔
درخواستیں 5 اگست سے 7 اکتوبر 2025 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ مزید تفصیلات اور درخواست فارم برطانوی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ www.chevening.org پر دستیاب ہیں۔