گجرات :SHO شیخ انور کی فیملی حادثے کاشکار،5افراد موقع پر جاں بحق،6زخمی

گجرات :SHO شیخ انور کی فیملی حادثے کاشکار،5افراد موقع پر جاں بحق،6زخمی
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )نارووال میں دلخراش حادثہ پیش آیا ہے جس میں سب انسپکٹر شیخ انور کی فیملی کو پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے نے کہرام مچا دیا۔

   تفصیل کے مطابق، گجرات ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر شیخ انور کی فیملی المناک حادثے کا حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے میں 4 ماہ کی معصوم بچی سمیت 5 افراد موقع پر ہی  جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق نجی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا گئی،

تصادم اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔شاہین چوک واقعہ کے بعد یہ سانحہ سب انسپکٹر شیخ انور کے لیے ایک اور کڑا امتحان بن کر سامنے آیا ہے۔پولیس اور شہری حلقوں کی جانب سے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعائیں کی جارہی ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں