منڈی بہاؤ الدین پولیس مقابلہ، 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

منڈی بہاؤ الدین پولیس مقابلہ، 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Metro53

Metro53 - منڈی بہاؤالدین (ویب ڈیسک) تھانہ سول لائن کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہواجس کے نتیجہ میں دوملزمان زبیر اکرم اور عابد حسین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے

منڈی بہاؤ الدین پولیس ملزمان کو تاوان میں لی کئی رقم کی ریکوری کے لیے جا رہی تھی،ہلاک ملزمان نے صوفی سٹی کے رہائشی سونے کے تاجر کو اغواء کیا تھا، تاجر کو لوٹنے کے بعد قتل کر کے لاش بوری میں بند کر کے نالے میں پھینک دی تھی،لاش کی نشان دہی کے لیے مقتول کے فیملی سے 25 لاکھ کی رقم بھی وصول کر لی تھی،ملزمان سے 9 لاکھ روپے اقدام قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد کر لیا تھاجبکہ باقی رقم کی ریکوری کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی اور دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں