گجرات میں جی ٹی روڈ پر بس اور کنٹینر میں تصادم، 13 افراد زخمی

گجرات میں جی ٹی روڈ پر بس اور کنٹینر میں تصادم، 13 افراد زخمی
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) جی ٹی روڈ گجرات پر پاسپورٹ دفترکے قریب مسافر بس اور کنٹینر کے درمیان حادثہ، تصادم کے نتیجے میں میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو آپریشن میں 13 ریسکیورز اور 7 ایمرجنسی وہیکلز حصہ لے رہے تھے جبکہ آپریشن کی قیادت سینئر ریسکیو آفیسر نے کی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں میں 11 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ زخمی مردوں میں ظفراقبال (45 سال)، زاہد حسین (40 سال)، محمد نواز (42 سال)، شبیر حسین (55 سال)، محسن علی (17 سال)، زوالفقار (54 سال)، نوید اقبال (60 سال)، وقاص احمد (40 سال)، ساجد (40 سال)، محمد افتخار (37 سال) اور اشیش یوسف (20 سال) شامل ہیں۔ زخمی خواتین میں صائمہ بی بی (75 سال) اور رضیہ بی بی (60 سال) شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تمام زخمی ہوش میں ہیں۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد 9 زخمیوں کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 4 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی علاج فراہم کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور مزید طبی دیکھ بھال جاری ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں