محکمہ اوقاف کرپشن سےمکمل پاک نذرانے ہڑپنے والے نشان عبرت بنیں گے،چوہدری شافع حسین

محکمہ اوقاف کرپشن سےمکمل پاک نذرانے ہڑپنے والے نشان عبرت بنیں گے،چوہدری شافع حسین
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ایوانِ اوقاف میں پنجاب اوقاف بورڈکااجلاس منعقد ہوا جس میں 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اجلاس میں۔گزشتہ بورڈ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔بورڈ نے ڈائریکٹر فنانس کی آسامی کی بحالی اور ڈائریکٹر ایگریکلچر لیز اینڈ ڈویلپمنٹ کی پوسٹ کی تخلیق کی منظوری دی۔

ایڈمنسٹریٹرز اوقاف کی گریڈ 18 کی آسامیوں پر بذریعہ مسثعار بھرتیوں کی منظوری دی۔ اوقاف آرگنائزیشن کے ملازمین کیلئے 20 فیصد الاؤنس اور کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دی۔ جامعہ ہجویریہ کے طلباء کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے لمز،پنجاب،یو ایم ٹی اور دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدے کرنے کی منظوری دی۔

ان معاہدوں کی رو سے ان یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے والے مدارس کے طلباء کو وظائف دیئے جائیں گے بورڈ نے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مذہبی تقریبات کے سالانہ کیلنڈر اور ماہ رمضان میں مختلف مذہبی ایونٹس کے انعقاد کی بھی منظوری دی۔

بورڈ نے ڈاؤن سازی کی پالیسی کے تحت عرصہ دراز سے پڑی 60 خالی آسامیوں کے خاتمے کی بھی منظوری دی۔بورڈ اجلاس میں محکمانہ ریفارمز کے نتیجے میں درباروں پر رکھے گئے کیش باکسر میں آمدن بڑھنے پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زبردست ستائش کی۔ گئی۔صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف کو ہرقسم کی کرپشن سے پاک کرنا میرا عزم ہے۔

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے محکمانہ آمدن بڑھانے اور محکمے کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ وسائل پر ڈاکہ ڈالنے اور کیش باکسر پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔نذرانے امانت ہیں اس میں خیانت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔محکمانہ وسائل سے ذاتی کاروبار کرنے والے ادارے کو کمزور کر رہے ہیں۔

ایسے کرپٹ عناصر کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔صوبائی وزیر نے محکمہ اوقاف کے امور کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیز کرنے اور ایوان اوقاف کے داخلی راستے کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔۔صوبائی وزیر نے ایوانِ اوقاف کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔بورڈ اجلاس میں محکمہ اوقاف کے بعض انتظامی اور مالیاتی امور کی بھی منظوری دی گئی۔سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بورڈ اجلاس کے ایجنڈا آئٹمز بارے بریفننگ دی۔ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف،ڈی جی مزہبی اور،ڈائریکٹرز اور بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں