Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )جلال پور جٹاں پریس کلب کو ہائی کورٹ کے اسٹے آرڈر کے باوجود سیل کرنا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔
یہ عمل نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ آزاد صحافت پر کھلا حملہ بھی ہے۔ صحافت معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتی ہے، اور اس کو دبانے کی ہر کوشش جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔چوہدری علی وڑائچ اور چوہدری اوصاف علی وڑائچ نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پریس کلب کو کھولا جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ہم صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر حق اور سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔