Metro53 - کراچی( ویب ڈیسک)پاکستان کے دو نامورصحافیوں نے ایکس کاسہارالیتے ہوئے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگادیئے۔ایک دوسرے کاکچاچٹھا کھول دیا۔
تفصیل کے مطابق، نجی چینل اے آروائی کے سینئر اینکر پرسن اقرارالحسن نے اپنے (ایکس) ٹویٹراکاؤنٹ سے سینئر صحافی طارق متین پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ،آگیا اپنی اوقات پرساری بکواس کرلی لیکن جس ویب سائٹ کے آرٹیکل پر جعلی وی لاگ کیا گیا ہے اس کاذکر تک نہیں کیا۔ اللہ اوراس کے رسولﷺ کے نام پر جھوٹ بولتے ہوئے شرم نہیں آتی؟ اب تو مجھے یقین ہو چلا ہے کہ تجھ جیساحرام خوار واقعی جائیداد کیلئے اپنے بھائی کوقتل کرسکتاہے۔
دوسری جانب سینئر صحافی طارق متین نے بھی ایکس پرپوسٹ میں کہا،حرام خور ،جعلی چھاپہ مار سمجھا ہوا ہے تم نے ۔کراچی میں اکثر تمہارے چھاپے دونمبر ہوتے ہیں۔خبر دینا ٹی وی چینل پہ ہو یایوٹیوب چینل پراگریہ خرام خوری ہے توتوچار بار بڑا حرام خور ہے۔ اے آروائے اے آروائے یوٹیوب چینل سے اپنے یوٹیوب چینل سے اورجعلی چھاپوں سے حرام کمانے والا۔تووہی بدذات ہے ناں جس نے اطہر کے بارے بکواس کی تھی اور پھراللہ اوررسول ﷺ کی قسم کھا کرکہاتھاکراچی آکرذاتی حیثیت میں معافی مانگوں گا۔جھوٹے حرام خورسورتواس کے بعد ایک سے زیادہ بار کراچی آیا۔ ذلیل آدمی تونے اللہ اوررسولﷺ کی جھوٹی قسم کھائی تھی۔