کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، نریندر مودی کےرد عمل پرشدید تنقید

کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، نریندر مودی کےرد عمل پرشدید تنقید
Metro53

Metro53 - نیو دہلی ( ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف فتح پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دی۔

ڈیلی پوائنٹ کے مطابق، نریندرمودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کھیل کے میدان میں آپریشن سندور اور یہ بھی بھارت جیت گیا۔

واضح رہے کہ دفاعی ماہرین کاکہنا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے آپریشن سندور کی ناکامی کو ان کی کامیابی بتاتے ہیں حالانکہ بھارت کے سنجیدہ حلقوں کو بخوبی علم ہےکہ انہیں آپریشن سندور کے باعث کتنا نقصان اٹھانا پڑا ہے ، بھارت کی عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ، ساری دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے 7طیارے گرائے ۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں